حمد اللہ
ہری پور: ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ آیت نور کیس میں پولیس نے دن رات محنت کی، جبکہ کیس کی تفتیش میں لیڈیز پولیس، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے اہم کردار ادا کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او ہری پور نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے کیس ٹریس کرنے میں پولیس کو اہم مدد ملی، جبکہ لیڈیز پولیس نے خطرناک اور دشوار گزار مقامات پر بھی سرچ آپریشنز میں حصہ لیا۔
ہری پور:
15 روز سے لاپتہ 05 سالہ آیت نور کی لاش برآمد
یونیورسٹی آف ہری پور کے قریب سے لاش برآمد، ہسپتال منتقل
ہری پور آیت نور کے اغواہ و قتل سے قبل ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ pic.twitter.com/8FGrpl5L62— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) August 25, 2026
شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس نے آیت نور کو اپنی بیٹی سمجھ کر کیس پر کام کیا اور تفتیش کے دوران تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہری پور آیت نور کیس: پولیس نے 5 ملزمان کی شناخت کرلی
انہوں نے کہا کہ آیت نور کیس میں مزید ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور واقعے میں ملوث تمام کرداروں کے تعین کے لیے تحقیقات آخری حد تک باریک بینی سے کی جارہی ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس کی ٹیمیں اب بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جبکہ کیس کی تفتیش کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت نور کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید شواہد سامنے آنے کے ساتھ تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔





