ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے گر سکھا دیئے

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے گُر سکھا دیئے

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے گر سکھا دیئے،  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے انڈین ٹیم کو شکست دے کر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور 250 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، سنجو سیمسن نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 82 رنزبنائے۔

ایشان کشن نے 22 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ کپتان شریاس آئر نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، تلک ورما 18 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ابھیشیک شرما نے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شمار اسپرنگر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20، پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے دی

  ویسٹ انڈیز کی ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کپتانی کا حق ادار کرتے ہوئے  صرف 45 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے، شیرفین ردرفورڈ نے 37 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

روومین پاول نے 13 گیندوں پر 24 رنز بنائے جبکہ روماریو شیفرڈ نے صرف 13 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنا کر ٹیم کی فتح یقینی بنائی، ویسٹ انڈیز نے 18.3 اوورز میں 252 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور میچ 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

Scroll to Top