خیبر پختونخوا ، دہشتگردوں کے 3تھانوں پر حملے ، پولیس کی بروقت کارروائی ، امن دشمن فرار

خیبر پختونخوا ، دہشتگردوں کے 3تھانوں پر حملے ، پولیس کی بروقت کارروائی ، امن دشمن فرار

خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔

ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑی حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنادیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے

لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے10سے 15 مسلح افراد کیساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیاگیا ۔

پشاور میں بھی پولیس چوک ملازئی پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکارزخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا ، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور آندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

Scroll to Top