اسلام آباد: دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فرحان یوسف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں قومی جونیئر ٹیم ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
Pakistan U19 squad announced for England tour
Farhan Yousaf will lead the 15-member squad on a tour featuring one Youth Test and four Youth ODIs.
📅 2-5 Sep – Youth Test, Arundel
9 Sep – 1st ODI, Arundel
12 Sep – 2nd ODI, Guildford
14 Sep – 3rd ODI, Wormsley
16 Sep – 4th ODI,… https://t.co/pflohgG9VI— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2026
اسکواڈ میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار جبکہ فاسٹ بولر رضوان اللہ شامل ہیں، جو پاکستان انڈر 19 کی جانب سے اپنا ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 627 سرکاری اسکول بند، محکمہ تعلیم کی رپورٹ جاری
دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔





