ایران کے سپریم لیڈرنے صدرپزشکیان کو اہم ہدایات جاری کردیں

ایران کے سپریم لیڈر نے صدرپزشکیان کو اہم ہدایات جاری کردیں

امریکہ کی جانب سے سخت مساشی پابندیوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر پزشکیان کو مزاحمتی معیشت کی پالیسیاں اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کا اتحاد مضبوط کرنے، افراط زر میں کمی، مقامی سطح پر اشیا کی پیداوار بڑھانے، درآمد میں کمی اور ڈالر پر انحصار بتدریج ختم کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ کی مسلط جنگ کے دوران عوام کی ضروریات پوری کرنے پر صدر پزشکیان کی انتظامیہ کو سراہا۔

ایران نے نئی امریکی اقتصادی پابندیاں ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب اور امارات سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران نے عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔

Scroll to Top