بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کامیابی سے جاری،واشک میں فتنتہ الہندوستان کے مزید 5 دہشتگرد جہنم واصل، 4 زخمی

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کامیابی سے جاری،واشک میں فتنتہ الہندوستان کے مزید 5 دہشتگرد جہنم واصل، 4 زخمی

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت واشک کے علاقے پلانتک میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل، 4 زخمی، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

واشک:سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت واشک کے علاقے پلانتک میں ناکہ بندی کے دوران بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف و ہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر انتہائی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران علاقے میں موجود کیو آر ایف  نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرکے انہیں جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد جہنم واصل اور 4 زخمی ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

فتنتہ اہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد کئے اسلحے میں میں آر پی جی 7 کے 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار ، 3 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں،برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Scroll to Top