امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکہ کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک یا کمپنی ایران کے ساتھ کاروبار یا مالی لین دین جاری رکھے گی، اسے سخت امریکی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ کے وزیرِ خزانہ  نے واضح کیا کہ ایران کو ترسیلاتِ زر کی ادائیگیوں کے لیے دیے گئے تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور معیشت کی ہر اس رگ کو کاٹ دیا جائے گا جو اس حکومت کو سہارا دے رہی ہے۔

اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد نئی فوجی کارروائیاں کرنا نہیں بلکہ مکمل اقتصادی محاصرے کے ذریعے ایرانی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے، تاکہ ایران آبنائے ہرمز کو کھولے اور جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی شرائط تسلیم کرے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کی نئی پابندیاں بھی مسترد کردیں، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بڑا دعویٰ کردیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلے ہی ایران کے ساتھ اپنا تمام کاروبار معطل کر چکا ہے، جبکہ جو ممالک امریکہ کا ساتھ دیں گے انہیں عالمی سرمایہ کاری میں شراکت داری کے بھرپور فوائد ملیں گے۔

Scroll to Top