ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکہ کے سامنے بڑی شرط رکھ دی

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکہ کے سامنے بڑی شرط رکھ دی

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عمان کے ساتھ ایک مفاہمت طے پاگئی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد امریکہ کی جانب سے اپنے وعدے پورے کرنے سے مشروط ہوگا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامات پر اتفاق ہوا ہے، لیکن یہ مفاہمت خود بخود نافذ نہیں ہوگی۔

غریب آبادی نے کہا کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے دوسری جانب، خصوصاً امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق جب امریکی وعدے پورے کیے جائیں گے تو ایران بھی اس کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے میں جلد بازی نہیں کررہا، ایران اپنی ’’دفاعی کارروائیاں‘‘ جاری رکھے گا اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات بھی کرتا رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کس کا ہے؟ ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Scroll to Top