آبنائے ہرمز پر اس وقت مکمل کنٹرول کس کا ہے؟ اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، پاسداران انقلاب کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز مکمل ایران کے کنٹرول میں ہے ۔
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا، اور کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں، اس وقت آبنائے مکمل طور پر ایران کے قابو میں ہے ۔
پاسداران انقلاب کا مزید کہناہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں، سینٹکام
اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ایک سو تیس ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے لے جایا گیا ہے۔





