حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ،ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہےجس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معموی کمی کی گئی ہے۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے 15 اکتوبر 2026 سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1.20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393.86 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 392.66 روپے تھی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.17 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396.65 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 396.82 روپے فی لیٹر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کے حالات اور پلیٹس ریٹس میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top