مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ترکیے پہنچ گئے

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے اجلاس میں  معاہدے کے خدوخال اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترک شہر استنبول پہنچ چکے ہیں، فیلڈ مارشل ترکیہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں: مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے منسلک 3ممالک کے پاس کتنے فعال فوجی اور طیارے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ‘بین الاقوامی سلامتی کے امور’ سرِفہرست ہوں گے اور توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور تیاری سمیت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

Scroll to Top