پشاور: پولیس لائن دھماکے میں نامزد چھ ملزمان کی ضمانت منظور

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، عثمان واپڈا ملازم ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مرکزی ملزم محمد ولی، ملزم فضل خالق کا بہنوئی ہے، اور درخواست گزاروں کو صرف ایک تصویر کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، جبکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد تمام چھ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست مسترد کردی

Scroll to Top