مودی نے بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل کروایا:سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر خواجہ آصف کا ردعمل

مودی نے بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل کروایا:سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر خواجہ آصف کا ردعمل

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سندھ طاس معاہدےسے متعلق ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے میدان کے بعد بین الاقوامی عدالت میں بھی بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور معاہدے پر پاکستان کا موقف سچا ثابت ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کورٹ آف آرٹبٹریشن کے 31 اگست 2026 کے فیصلے اور عبوری احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ عدالت نے متفقہ طور پر یہ قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو “معطل”رکھنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ نہ تو منسوخ ہوا ہے اور نہ ہی معطل، بلکہ یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت اس کی تمام شقوں کی پاسداری کا پابند ہے۔

خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کے لیے تراشے گئے تمام جوازکو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشت گردی کے الزامات اگر مفروضے کے طور پر درست بھی مان لیے جائیںتب بھی وہ معاہدے کی منسوخی کی قانونی بنیاد نہیں بن سکتے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع نے لکھا کہ گزشتہ سال جنگی محاذ پر مکمل اور عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو دائمہ ثالثی عدالت میں بھی دھول چاٹنا پڑی ہے جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالت عدالت کے فیصلے کاخیرمقدم

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے جنگ کے میدان میں اور اب بین الاقوامی عدالت میں بھارت کو ذلیل کروایا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top