اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک اور سعودی وزرائے دفاع سمیت اہم حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے وزیر دفاع اور سعودی وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیںجبکہ ترکیہ کے وزیر خارجہ اور ترک جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مودی نے بھارت کو ہر محاذ پر ذلیل کروایا:سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر خواجہ آصف کا ردعمل
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے اپنے اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تینوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔





