طلبہ کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری، یوتھ منسٹر توقیر عباس بھی پہنچ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: طلبہ کی جانب سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جاری احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ منسٹر توقیر عباس نے شرکت کرکے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

احتجاجی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے توقیر عباس نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کے مطابق PM&DC کی جانب سے طلبہ کو ان کا جائز حق ملنا تھا، تاہم وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی جانب سے اس معاملے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

توقیر عباس نے مبارک زیب اور مرزا محمد آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ اور تجربے کو طلبہ کے مستقبل کے خلاف استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔

یوتھ منسٹر نے خبردار کیا کہ اگر طلبہ کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب کے دفتر کے سامنے پُرامن دھرنا دیا جائے گا اور طلبہ کے حق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

توقیر عباس نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل کسی کی سیاسی انا سے زیادہ اہم ہے، اس لیے ان کا حق دیا جائے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top