کوئٹہ: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت زیارت کراس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کا کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے کا مبینہ منصوبہ ناکام
فائرنگ کے تبادلے کے دوران کسٹمز ویئر ہاؤس میں آگ بھی بھڑک اٹھی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔





