امریکہ کے شہر نیویارک کے معروف اور مصروف ترین تجارتی مرکز ٹائمز اسکوائر میں چاقو کے حملے کے دوران بینک آف امریکہ کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہو گئیں۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور خاتون بھی موقع پر ہی مارے گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ حملہ آور خاتون نے ٹائمز اسکوائر میں اچانک دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکہ کی سینئر اہلکار شدید زخمی ہو گئیں جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔
واقعے کے فوراً بعد نیویارک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق مسلح خاتون نے تقریباً چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے کی ہدایات کو مسترد کیا اور دونوں ہاتھوں میں چاقو لہراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھی جس پر اہلکاروں نے مجبوری میں فائرنگ کر دی، جس سے حملہ آور موقع پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی :دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
میئر نیویارک اور پولیس کمشنر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس خوفناک واقعے کا دہشت گردی یا کسی منظم منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ بظاہر اچانک اور انفرادی نوعیت کا واقعہ تھا۔





