پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی ناکامی اور شکست کی تمام تر ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر عائد کر دی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی میدان میں بالکل پرفارم نہیں کر رہے ہوں تو اصلاحی اقدامات کے لیے پوری سیریز ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں فوری فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے سیریز کے دوران ہی ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ اور 7 مرکزی کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے ۔





