شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے غلام خان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 15 دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دراندازی کرنے والے تمام 15 خوارج ہلاک کردیئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر دہشت گردوں کے 15 رکنی گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت ٹریس کیا گیا جس کے بعد فورسز نے گھیراؤ کر کے مؤثر کارروائی کی اور تمام عناصر کو موقع پر ہی ختم کر دیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل ناکابندی کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ سرحد پار سے ممکنہ دیگر سہولت کاروں یا چھپے ہوئے عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

پاک افغان سرحد پر واقع غلام خان کا علاقہ جغرافیائی اعتبار سے نہایت حساس شمار ہوتا ہے جسے ماضی میں بھی دہشت گرد عناصر پاکستان میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این ڈی یو میں افغان سفیر کی اوچھی حرکت: ثابت ہو گیا افغان طالبان ناقابلِ اعتماد اور دغاباز گروہ ہیں،ماہرین

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی یہ کامیاب کارروائی تخریب کاروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل اقدامات جاری رہیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top