بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی انتظامیہ نے ملک بھر کی تمام مستحق خواتین کی سہولت اور مالی امداد کی شفاف ترین فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مفت موبائل سمز کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہم ہدایت جاری کی ہے۔
بی آئی ایس پی حکام کے مطابق پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والی تمام رجسٹرڈ خواتین کے لیے 10 ستمبر 2026ء تک اپنے قریب ترین بی آئی ایس پی دفتر یا رجسٹریشن سینٹر تشریف لے جا کر اپنی مفت سم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے مقررہ آخری تاریخ تک اپنی مخصوص بے نظیر سم حاصل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی آنے والی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔ مفت سم کا حصول اور تصدیق، قسط کے اجرا کے لیے بنیادی شرط بنا دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ “سم حاصل کریں، رقم وصول کریں” کے اصول پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس لیے تمام مستحقین جلد از جلد اپنی ڈیوائس کے ساتھ منسلک سم کی بائیو میٹرک تصدیق اور وصولی کا عمل مکمل کریں تاکہ نظام میں مزید بہتری اور شفافیت لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو نیا دھچکا
بی آئی ایس پی انتظامیہ نے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سہ ماہی قسط کی بلا تعطل، بروقت اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بغیر کسی تاخیر کے اپنے قریبی بی آئی ایس پی مرکز کا رخ کریں اور اپنی سم حاصل کرنے کا عمل مکمل کریں۔





