حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑافیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نظام مکمل طور پر مارکیٹ سے منسلک کرنے اور جون 2027ء تک پیٹرول کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا عبوری ہدف مقرر کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم سیکٹر کی قیمتوں کے طریقہ کار میں بڑی اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔

پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایف ای ایم کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمتیں مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کی جائیں گی۔

یہ نظام 97 RON HOBC اور 95 RON جیسے ہائی آکٹین پراڈکٹس کی طرز پر کام کرے گا، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل ممکن ہو سکے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ اگر ڈیزل کے کریک سپریڈ میں غیر معمولی اضافہ ہو تو وہ وفاقی کابینہ سے بار بار منظوری لیے بغیر ڈیزل کی قیمتوں کو خام تیل کی عالمی قیمتوں سے منسلک کر سکے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر قواعد پر مبنی مداخلت کی واضح حدود اور اصلاحی اقدامات کا طریقہ کار تیار کیا گیا ہے تا کہ صارفین کو ڈیزل کی قیمتوں میں اچانک بڑے جھٹکوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون :لانچ سے قبل قیمت اور حیران کن فیچرز سامنے آ گئے

اس ڈی ریگولیشن کے نتیجے میں مستقبل میں مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) مسابقت کے باعث الگ الگ قیمتیں مقرر کر سکیں گی جس سے صارفین کو کہیں سستا پیٹرول مل سکے گا تاہم انہیں عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی کے راست اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top