سوات: 55 روز بعد کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت فلک سر سے ریکور

Pakistan SCO Summit 2026

شہزاد نوید

سوات: ریسکیو آپریشن کامیاب، کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت 55 روز بعد فلک سر پہاڑی سے ریکور کرلی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت 5 ہزار 200 میٹر کی بلندی سے برآمد کی گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت بیس کیمپ ٹو تک پہنچایا۔

انتظامیہ کے مطابق سید علی شاہ میاں 11 جولائی کو فلک سر سے واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم شدید منفی موسم اور دشوار گزار حالات کے باعث میت کی ریکوری میں 55 روز لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملاکنڈ میں ٹرک اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 8 زخمی

ریسکیو ٹیموں نے پیدل سفر کرتے ہوئے سخت موسمی حالات کا مقابلہ کیا اور میت کو بیس کیمپ ٹو تک منتقل کیا، جہاں سے اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کالام منتقل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور مقامی کوہ پیماؤں کی مشترکہ کوششوں سے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما کی میت کچھ دیر بعد کالام سے ان کے آبائی گاؤں منتقل کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top