امیر جماعت اسلامی نے حکومت گراو تحریک سے متعلق بڑا اعلان کردیا

امیر جماعت اسلامی نے ’’حکومت گراو تحریک‘‘ سے متعلق بڑا اعلان کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے عوام کے حقوق تسلیم نہیں کیے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے بعد باقاعدہ ’’حکومت گراؤ تحریک‘‘ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب بھر میں دھرنوں کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے کیونکہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کی یہ پرامن جدوجہد اپنی منزل ضرور حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اس فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے ہے جسے جاگیرداروں اور وڈیروں نے ایک کنسورشیم کی شکل دے کر عوام کو ان کے بنیادی حقِ حکمرانی سے محروم کر رکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وجودہ ملکی معیشت اور حکومتی دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے تجویز دی کہ اگر حکومت شرحِ سود (انٹرسٹ ریٹ) میں 3 فیصد کمی کر دے تو قومی خزانے کے 1500 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ماضی میں ملک سے ‘سود کی لعنت’ ختم کرنے کے بڑے دعوے کرتے تھے لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں کیا گیا، جبکہ سود کو بتدریج کم کرنے سے عام آدمی کو بھی مسلسل ریلیف مل سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی  نے مطالبہ کیا کہ بڑے افسران اور بیوروکریسی کو ملنے والی مراعات ختم کی جائیں، کیونکہ افسران تو کئی کنال کے بنگلوں اور مفت پٹرول والی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں جبکہ ملک کی عام مائیں اور بہنیں پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ چاہے کوئی افسر کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اس کی سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے بڑی نہیں ہونی چاہیے، ہاں اگر وہ اپنی ذاتی گاڑی رکھنا چاہیں تو جتنا مرضی بڑی رکھیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top