مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم چیلنج کر دی

9 مئی رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت نے جاری کی، عدالت نےملزمان کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی پی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وارنٹ گرفتار نومئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کے سلسلہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کی۔

نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی عدالت نے مقدمہ میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت نو ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی ۔

عدالت کا ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم عدالت نے مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ایم پی اے ارباب وسیم اور سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت نو ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے ، پراسیکیوشن ملزمان نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں ۔

پراسیکیوشن نو مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے ملکر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کردیا تھا ، پراسیکیوشن واقعے کے بعد تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا ، پراسیکیوشن ٹرائل کے دوران نو ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے ، پراسیکیوشن عدالت نے نو ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

Scroll to Top