جرمنی میں طیارہ گرکر تباہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

جرمنی میں طیارہ گرکر تباہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 57 اور 58 سالہ دو مرد اور 23 سالہ ایک خاتون شامل ہیں۔

ہالینڈ کے حکام نے بتایا کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر وسطی مغربی ہالینڈ کے شہر ہلورسوم کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی۔

تقریباً 11 بج کر 18 منٹ پر جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ایرکلنز کے علاقے گردیراتھ کے قریب طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق طیارے میں تینوں ہلاک شدگان ہی سوار تھے، طیارہ ہالینڈ کے ہلورسوم فلائٹ سکول میں رجسٹرڈ تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ نے مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

فلائٹ سکول کی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات کا تعین ہونے تک تمام پروازیں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، ہالینڈ کے سیفٹی بورڈ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معاونت کے لیے دو فضائی تحقیقاتی ماہرین کو بھی بھیجا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top