- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ایک ہفتے میں 35 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گئی،رپورٹ کے کے مطابق یہ صدر ٹرمپ کی سیاسی کیریئر کی کم ترین مقبولیت ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت 82 فیصد سے کم ہوکر 73 فیصد رہ گئی، صرف 17 فیصد امریکیوں نے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روزمرہ اخراجات امریکیوں کے لیے اہم مسئلہ بن چکے ہیں، مہنگائی 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر بھی اثرات ڈالے گی، ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کانگریس میں اپنی معمولی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے انتخاب لڑ رہی ہے۔
سروے کے مطابق ریپبلکنز میں بھی اس معاملے پر عدم اطمینان بڑھا ہے، 51 فیصد ریپبلکنز نے ٹرمپ کی جانب سے مہنگائی اور اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مسترد کیا جبکہ 44 فیصد نے حمایت کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی اخراجات کے حوالے سے عوامی تشویش میں اضافہ کیا، ٹرمپ نے جنوری 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور بیرون ملک جنگیں ختم کرنے کے وعدے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ فوری ختم ہو جائے گی، امریکی صدر کا بڑا اعلان
حلف برداری کے فوری بعد سروے میں ان کی مقبولیت کی شرح 47 فیصد تھی، تازہ سروے میں امریکہ بھر سے 1,277 بالغ افراد کی رائے شامل کی گئی۔





