امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کا باب فوری طور پر بند ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل مکمل ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ تہران کے ساتھ سفارتی سطح پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں اور وہ اس تنازع کے حل کے لیے روایتی جوہری معاہدے کے دائرہ کار سے نکل کر وسیع تر بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مغربی کنارے میں قائم کی جانے والی یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔





