بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی جانب سے مستحق خواتین کے لیے مفت سم کے حصول سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے ایک اہم معلوماتی اور آگاہی پیغام جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مستحق خواتین مفت بینظیر سم حاصل کرنے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ہمراہ لے کر قریبی BISP دفتر جائیں۔

پروگرام انتظامیہ نے مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ مفت سم کے حصول کے لیے کسی فرنچائز، ریٹیلر، ایجنٹ یا غیر مجاز شخص سے رجوع نہ کریں اور نہ ہی کسی غیر مجاز ذریعے سے سم حاصل یا ایکٹیویٹ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کا معروف نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار

ترجمان کے مطابق مفت سم کی فراہمی اور اس سے متعلق تمام کارروائی صرف BISP کے قائم کردہ سرکاری دفاتر کے ذریعے ہی مکمل کی جائے گی۔

مستحق خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مجاز فرد کے ذریعے سم حاصل کرنے سے گریز کریں۔

Scroll to Top