خواجہ آصف نے بھارت کو بڑا پیغام دے دیا

خیبرپختونخوا کا بڑا مسئلہ کیا ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتا دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے 6 ہزار 200 واقعات ہوئے جن میں ایک ہزار 200 افراد شہید ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2 سال کے دوران افغان شہریوں نے 37 خودکش حملے کیےجبکہ رواں سال اب تک 14 خودکش حملے ہوچکے ہیں جن میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی مجموعی نفری تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار ہے، تاہم 13 ہزار پولیس اہلکار وی آئی پی پروٹوکول پر تعینات ہیںجبکہ پولیس کی 17 ہزار آسامیاں آج بھی خالی ہیں۔

Scroll to Top