وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے.

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان جدہ میں ملاقات ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Scroll to Top