اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا محفوظ فیصلہ تیسری بار مؤخر کر دیا، جس کے بعد فیصلے کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت ان کی قانونی ٹیم آج عدالت میں پیش ہوئی۔
تاہم مقدمے کی سماعت کرنے والے جج امجد علی شاہ خصوصی کورس کے سلسلے میں رخصت پر ہیں، جس کے باعث محفوظ فیصلہ سنایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ: درہ آدم خیل کی کوئلے کی کان میں حادثہ، شانگلہ کے دو مزدور جاں بحق
عدالت میں وکلا کی پیشی کے موقع پر بتایا گیا کہ 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ اب 16 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تاہم اب اسے تیسری مرتبہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ 26 نومبر احتجاج سے متعلق یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔





