راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔





