پشاور(محمد اعجازآفریدی)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جمع ہونے والے ریونیو سے عملے میں حصص کی تقسیم کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق عدالت عالیہ کے احکامات اور رٹ پٹیشن کے تناظر میں 8 دسمبر 2025 کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک نافذ العمل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی کام نہ آسکی، سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا دیا
سیکشن آفیسر بجٹ کی جانب سے یہ مراسلہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی، ڈرگز کنٹرول اتھارٹی، تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور تمام کیٹیگری بی، سی اور ڈی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔





