عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 55 ہزار 830 ڈالر پر آگئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور اس کی حقیقی قدر سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے، جس کے اثرات کرپٹو مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 3.57 فیصد کمی ہوئی اور یہ 56 ہزار 813 ڈالر تک گر گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 12 اہم بلوں کی منظوری دے دی
اس سے قبل جمعے کے روز بھی بٹ کوائن کی قیمت جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی تھی، جس کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔





