پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی،یہ ایک معاشی انقلاب ہے،جیت ہماری ہو گی،ٹرمپ

پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی،یہ ایک معاشی انقلاب ہے،جیت ہماری ہو گی،ٹرمپ

ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف  امریکا سمیت دیگر ممالک میں احتجاج پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری احتجاج کے باعث جاری پالیسیوں میں تبدیلی کا امکان مسترد کردیا اور کہا کہ پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی، یہ ایک معاشی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے مضبوطی سے ڈٹے دہنے کی اپیل کی ہے، ٹرمپ نے کہا ہے کہ مضبوطی سے ڈٹے رہو، یہ آسان نہیں ہوگا لیکن آخری نتیجہ تاریخی ہوگا۔

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ہم گونگے اور بےبس رہے مگر اب نہیں رہیں گے، ہم نوکریاں اور کاروبار واپس لا رہے ہیں، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

معاشیات کے ماہرین ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا میں کساد بازاری کا خطرہ پیدا ہو گیا، درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے امریکا میں مہنگائی بڑے گی، امریکی کاروباری ادارے اس سال500بلین ڈالر کا اضافی ٹیکس دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی پالیسیوں کیخلاف دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

امریکا، برطانیہ جرمنی، پرتگال اور فرانس سمیت دیگر ممالک میں امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے، عوام نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کردیا، مظاہرین امریکی صدر کی پالیسیاں دنیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

Scroll to Top