سونے کی اُونچی اُڑان، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 8 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی۔
دس گرام سونا 7 ہزار 373 روپے مہنگا ہونے سے سونے کے نرخ 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

گزشتہ روز بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ سونا امریکا کے پاس، پاکستان کا 49 واں نمبر، فہرست جاری

Scroll to Top