عوامی نیشنل پارٹی کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مائنز اینڈ منرلزترمیمی بل کے حوالے سے 23 اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

کانفرنس کا انعقاد باچا خان مرکز پشاور میں کیا جائے گا جس میں صوبے کی سطح پر سیاسی جماعتوں، نمائندہ تنظیموں، چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور بزنس کمیونٹی کو مدعو کیا جائے گا۔

پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے مرکزی قائدین کے فیصلوں کی مکمل توثیق کی گئی اور اس کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ سیاسی جماعتوں سے روابط کے لیے ایک کمیٹی میاں افتخار حسین کی قیادت میں قائم کی گئی جس میں سید عاقل شاہ، حسین شاہ یوسفزئی، صلاح الدین خان، ارسلان خان ناظم اور حامد طوفان شامل ہیں۔ چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور بزنس کمیونٹی سے روابط کے لیے مطیع اللہ مروت کی قیادت میں ایک اور کمیٹی بنائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال، اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی مین تحریک التواء جمع

Scroll to Top