دیر بالا: فاریسٹ گارڈ کے قاتل کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

دیر بالا۔ محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے اہلکار، فاریسٹ گارڈ مشتاق احمد کے قاتل کو عدالت نے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج دیر اپر کی عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہیوں کا مکمل جائزہ لینے کے بعد سنایا، جسے محکمہ جنگلات اور اہلکاروں نے انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ 10 مارچ 2023 کو اپر دیر کے علاقے بیکارے، فارسٹ بیٹ (جو اب شہید مشتاق احمد فارسٹ بیٹ کے نام سے منسوب ہے) میں پیش آیا تھا، جہاں مشتاق احمد ولد فقیر محمد کو دورانِ ڈیوٹی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ وہ فاریسٹ گارڈ کی حیثیت سے محکمہ جنگلات میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واقعے کے بعد دیر بالا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل سمیع اللہ ولد غازی گل، ساکن بیکارے، کو گرفتار کر لیا تھا۔ مقدمے کی قانونی پیروی سینئر وکیل محمد اسمعیل ایڈوکیٹ نے کی، جن کے دلائل کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ایس ایچ او کو ایک ماہ قید، دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

Scroll to Top