صوابی: مرغز مقبرہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ محمد صفدر اور 38 سالہ محمد بابر شامل ہیں، جو آپس میں رشتے دار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد صفدر کا تعلق مردان جبکہ محمد بابر کا تعلق صوابی کے علاقے ذیدہ سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔





