اگر جنگ ہوئی تو سکھ پاکستان کے خلاف نہیں، پاکستان کے لیے لڑیں گے، پرمجیت سنگھ

بھارت کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کا جواب سکھوں کی بغاوت کی صورت میں ملے گا، پرمجیت سنگھ

اسلام آباد: سکھ فارجسٹس کے رہنما پرمجیت سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو سکھ فوجی بغاوت کر دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرمجیت سنگھ نے کہا کہ لندن میں بھارتی شرپسندوں کا پاکستانی سفارتخانے پر حملہ افسوسناک ہے اور اس واقعے کے خلاف سکھ برادری یکم مئی کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرے گی۔

پرمجیت سنگھ نے مزید کہا کہ سکھ قوم پنجاب میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کھڑی ہے اور بھارت کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کو قتل کرکے پاکستان پر الزام تراشی کا پرانا حربہ ایک بار پھر دہرایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی پہلگام حملے کو بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ یہ منصوبہ نریندر مودی کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور مودی و امت شاہ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے؟ گرپتونت سنگھ پنوں نے سازشوں کی نئی کہانی بیان کردی

گرپتونت سنگھ پنوں نے واضح کیا کہ اس حملے کا مقصد کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ مودی سرکار کو سیاسی فائدہ پہنچانا تھا، خاص طور پر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت کے دوران ایجنڈے کے تحت یہ حملہ کروایا گیا۔

سکھ رہنماؤں کی جانب سے ان انکشافات نے بھارت کے داخلی اور خارجی عزائم پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Scroll to Top