غزہ، اسرائیلی جارحیت سے مزید 43 فلسطینی شہید

Pakistan SCO Summit 2026

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مسلسل بمباری نے کئی علاقوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، جبکہ شہری آبادی شدید انسانی بحران کا شکار ہو چکی ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔

بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات تک دستیاب نہیں رہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم قرار دیا ہے اور فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

ادھر اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم انسانی جانوں کو مزید ضیاع سے بچایا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top