صدر آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں مختلف قانون سازی اور ادارہ جاتی معاملات سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے منظور کی جانے والی سمریوں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026 اور سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے ماحول دوست طریقے سے انتظام سے متعلق بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

صدر مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیے کے مطابق رضیہ نورین نے PIMS میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچ جانے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا تھا، جس پر انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top