تحقیقات نیا رخ اختیار کر گئیں،پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست

تحقیقات نیا رخ اختیار کر گئیں،پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست

پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی درخواست، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس نے بانی تحریک انصاف عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست دائر کر دی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رانا آزر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے حاضر نہ ہو سکے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت، عمران خان کے خلاف درج 12 مختلف مقدمات کے تفتیشی افسران اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور آواز میچنگ ٹیسٹ کی اجازت دی جائے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پولیس نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ یہ ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہی کرائے جائیں گے اور عدالت سے اس حوالے سے باقاعدہ اجازت درکار ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

Scroll to Top