پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے حالیہ بیان پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے حالیہ بیان پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بعض علاقوں میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں، اس کے باوجود پاکستان نے مسلسل تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر   تک سیزفائر پر اتفاق ہوا، پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کی خاطر سیزفائر قبول کیا،، 7 مئی سے بھارت   نے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق استعمال کیا،،، پاکستان نے اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ   کیلئے اقدام کیا، پاکستان نے کامیابی سے دفاع کرکے بھارتی عزائم ناکام بنائے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق تمام امور کو مناسب سطح پر رابطے اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر حساس مقامات پر تعینات فوجی دستوں کو بھی تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی،لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ

بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی   ہیں ،، بھارت کی جنگی جنونیت دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہے

بھارت جنگ بندی کے باجود لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے جو سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

Scroll to Top