مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق

مردان کے ایم ایم سی ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے لائی گئی ایک مریضہ مبینہ طور پر ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت سے جان کی بازی ہار گئی۔

متوفیہ کے شوہر رشید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر شہزادی، ڈاکٹر فاطمہ اور لیبر روم میں موجود عملے کی لاپرواہی کے باعث اُن کی اہلیہ جاں بحق ہوئیں۔

رشید غنی نے گائنی وارڈ کے عملے کے خلاف باقاعدہ درخواست ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کو جمع کرا دی ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، جسے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔

Scroll to Top