بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کل جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، علی محمد کے نام شامل ہیں۔
ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل، اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ
واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں نے ملاقات کیا تھا۔





