پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 61 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تجویز منظوری کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 252 روپے 2 پیسے ہو جائے گی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 254 روپے 36 پیسے ہو جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے اضافہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اگر تمام تجاویز کو منظوری مل جاتی ہے تو نئی قیمتیں یکم جون 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،4افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پچھلے 15 روز کے دوران تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ لندن برینٹ آئل کی قیمت 64 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 63 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے درآمدی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔





