محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم دیر اور ہنگو کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔
مردان میں درجہ حرارت 31، صوابی اور نوشہرہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چترال میں درجہ حرارت 18، دیر میں 19، مالم جبہ میں 22 اور سیدوشریف میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی جاری کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں میں درجہ حرارت 32، ڈی آئی خان میں 31، ایبٹ آباد میں 26 اور مانسہرہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کوہاٹ میں درجہ حرارت 28، کرک میں 30 جبکہ ہنگو میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





