برطانیہ کے تازہ دفاعی جائزے میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا ایک نئے اور خطرناک دور میں داخل ہو چکی ہے، جہاں ڈرونز، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی جنگ کی نوعیت کو بنیادی طور پر بدل رہی ہیں۔
رپورٹ میں روس کو فوری خطرہ اور چین کو ایک پیچیدہ چیلنج قرار دیا گیا ہے جب کہ ایران اور شمالی کوریا کو علاقائی خلل ڈالنے والے ممالک کہا گیا ہے۔
جائزے میں سرد جنگ کے بعد کی سب سے سنگین سیکیورٹی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم برطانیہ اور روس کو براہ راست حالتِ جنگ میں قرار نہیں دیا گیا۔
رپورٹ میں برطانوی فوج کی تعداد میں کمی، فوجی بجٹ میں اضافے، اور یوکرین میں امن کے لیے ممکنہ کثیرالملکی فورس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
نیٹو اجلاس میں دفاعی اخراجات کو بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ برطانیہ نے 2027 تک دفاعی بجٹ کو جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایلچی نے حماس کی جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی
آخر میں رپورٹ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ افرادی قوت اور سازوسامان بھی جنگی تیاری کے لیے ضروری ہیں۔





