شدید سولر سٹورم کا خطرہ، انٹرنیٹ، فون اور بجلی نظام متاثر ہونے کی وارننگ جاری

شدید سولر سٹورم کا خطرہ، انٹرنیٹ، فون سگنلز اور بجلی نظام متاثر ہونے کی وارننگ جاری

امریکی سپیس ویذر پیشن گوئی مرکز نے وارننگ جاری کی ہے کہ زمین پر ایک بہت بڑا شمسی طوفان پہنچنے والا ہے جو انٹرنیٹ، فون سگنلز اور بجلی کے نظام میں شدید خلل ڈال سکتا ہے۔

یہ وارننگ اس وقت دی گئی ہے جب سورج سے ایک بڑا دھماکا ہوا، ماہرین کہتے ہیں کہ یہ دھماکا زمین پر پہنچ کر فوری جیو میگنیٹک خلل پیدا کر سکتا ہے، تاہم طوفان کی شدت اور پہنچنے کا وقت ابھی مکمل طور پر یقینی نہیں ہے۔

یہ صورتحال سپیس ویذر پیشن گوئی مرکز کی جانب سے مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور حقیقی اثرات کا اندازہ اس وقت ہوگا جب طوفان زمین سے تقریباً ایک ملین میل دور اپنے سولر ونڈ مشاہدہ گاہوں پر پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرونز، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی جنگ کا نقشہ بدلنے کو تیار

یہ شدید شمسی طوفان یکم جون کو زمین پر پہنچنے کا امکان ہے اور اس کا خطرہ 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top